Sounf-Fennel Seed- Heat stroke se bachao ka behtareen ilaj, Heatstroke ka qudrati bachao. سونف ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا بہترین علاج

 

سونف ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا بہترین علاج

سونف ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا بہترین علاج، ہیٹ اسٹروک کا قدرتی بچاؤ۔  اسکے علاوہ جلد، تنفس اور ہاضمہ کا علاج۔

سونف کھانے میں ذائقے اور خوشبو کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس کے موسمِ گرما سے متعلق فوائد سے آگاہ ہونگے۔ اس کے چند فوائد ملاحظہ کر کے سونف کے ذریعے اپنا علاج کیجیے۔

sounf ya funnel


ہیٹ سٹروک :Heat Stroke ka Sounf sy ilaj

سونف کی ٹھنڈک جسمانی درجہ حرارت کے توازن کو برقرار رکھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے یا اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ سونف میں ٹھنڈک پیدا کرنے والی تاثیر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جو اندرونِ جسم گرمی کو کم کرنے اور شدید درجہ حرارت کے دوران جسم کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنے کا باعث بنتی ہے۔

ڈی ہائیڈریشن کا علاج: Dehydration Solution

سونف کو پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں پانی کی سطح برقرار رہتی ہے۔ سونف ملا ہوا پانی ایک تازگی بخش مشروب ہے جو ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

آنکھوں کو درکار وٹامنز اور غذائیت پر مشتمل بہترین نسخہ جو آپکو آنکھوں کی بہت سی بیماریوں سے بچائے گا

جِلد کی صحت: Sounf sy Jild Bahtreen

سونف کا استعمال جِلد کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے جس میں جِلد کا چمکدار اور نم (hydrate) رہنا شامل ہے۔ سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جِلد پر موجود مہاسوں کو کم کرنے اور دھوپ کیوجہ سے جِلد کے جلنے کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہاضمے میں مدد: Sounf Hazma ma Maddgar

سونف ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ یہ بھرے ہوئے پیٹ کے احساس، گیس اور بدہضمی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

سانس کے مسائل سے آرام: Saans ka Masaile ka Sounf sy ilaj

سونف بلغم کی زیادتی یا دیگر سیال اور خون کے غیرمعمولی طور پر جمع ہونے کو روکتا ہے جس سے  سانس کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ یہ دونوں حالتیں گرمیوں کی الرجی اور گردوغبار کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

 



#Saunfkafaidy #heatstroke #heat #lookaelaj #sounf #sonf #saunkapani #grmikailaj #jild


تبصرے