Jawan nazar aany ka liay in fruits and vegetable ko use keray ! kam umer nazar any wali ghizain - Kamumer Nazar aany ki liy ya fruit diet lijya

 

kam umer nazar any wali ghizain

kam umer nazar any wali ghizain - Kamumer Nazar aany ki ghaza

بڑھتی عمر میں کم عمر نظر آنے میں مدد فراہم کرنے والی غذائیں۔

عمر میں اضافہ زندگی کا ایک قدرتی حصہ ہے جس سے بچنا ممکن نہیں، مگر ہم چند غذاؤں سے عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں۔ بعض غذائیں عمر میں اضافے کے اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہاں ہم آپکو ایسی ہی چند غذاﺅں کا ذکر کرتے ہے جو آپ کو بڑھتی عمر میں بھی کم عمر نظر آنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔۔



Kamumer Nazar aany ki liy ya fruit diet lijya
Jawan nazar aany ka liay in fruits and vegetable ko use keray boht jald faida ho ga.

سیب

سیب کے چھلکوں میں ایک ایسا کیمیکل دریافت ہوا جو عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کا کام کرتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز میں کمزوری آنے لگتی ہے جس کی وجہ جینز میں آنے والی تبدیلی ہوتی ہے تاہم دو ماہ تک سیب یا سبز ٹماٹر کا استعمال اس کی روک تھام کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان دونوں چیزوں میں پائے جانے والا یہ کیمیکل قدرتی عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی روک تھام کرتے ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر وٹامن اے، وٹامن سی اور فولک ایسڈ سمیت دیگر اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود جز لائیکوپین عمر بڑھنے کے اثرات کی رفتار سست کرنے  اہم کردار ادا کرتا ہے۔لائیکو پین ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو سورج کی شعاعوں کے اثرات سے تحفظ دیتا ہے جبکہ یہ شریانوں کی صحت اور وبائی امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

گاجریں

گاجر جسم کو بیٹاکیروٹین فراہم کرتی ہے جو کہ جلد کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جز ہے جس سے جلد پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور جھریاں نمودار نہیں ہوتیں، یہ پورے جسم پر عمر کے اثرات روکنے میں بھی مدد دینے والی سبزی ہے۔ بیٹا کیروٹین جلد کوجگمگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

تخ ملنگا

تخم ملنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جلد کی ساخت، مزاج اور یاداشت کے لیے فائدہ مند ہیں، یہ جسم کو ایسا فائبر بھی فراہم کرتے ہیں جو غذائی نالی کے افعال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول لیول کو متوازن کرتا ہے ۔

 انگور

انگور اینٹی آکسائیڈنٹس اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے۔ انگور میں موجود پولی فینولز دل کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ  دماغی صحت، آنکھوں کی صحت، آنتوں کی صحت اور دیگر کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ یہ خلیات کو بھی صحت مند رکھتے ہیں جو عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔

عورتوں کے نسوانی حسن کے ڈھیلے پن کو دور کرنے کا بہت ہی خاص طریقہ - بہترین نسخہ

دودھ

دودھ جسم کو کیلشیئم، وٹامن ڈی اور دیگر اجزا فراہم کرتا ہے، کیلشیئم ہڈیاں تو مضبوط بناتا ہے مگر خون، مسلز اور دل کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ دودھ میں موجود وٹامن ڈی کیلشیئم اور فاسفورس ہمارے جسم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، اکھٹے مل کر یہ دونوں ہڈیوں کا حجم برقرار رکھتے ہیں اور عمر بڑھنے سے بڑھنے والا فریکچر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ ایک گلاس دودھ روزانہ لازمی پی لینا چاہیے۔

کوکو

خام کوکو میں ایک بہت طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ resveratrol موجود ہوتا ہے جو کہ سورج سے متاثرہ جلد کی مرمت کرتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے کی نشانیوں کی روک تھام کرتا ہے۔ کوکو میگنیشم کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے جو کہ جلدی خارش کا امکان کم کرتا ہے۔



بلیو بیریز

ذیابیطس اور خون کی شریانوں کے امراض جیسی میٹابولک بیماریاں جسم میں ورم کے باعث لاحق ہوتی ہیں، بلیو بیریز کا استعمال اس ورم کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ میٹابولزم اپنا کام ہموار انداز سے جاری رکھتا ہے۔ بلیو بیریز فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم میں ورم اور مضر اجزاءکے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

سبز چائے

گرین ٹی میٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں موجود ای جی سی جی نامی جز ہے۔ سبز چائے میں موجود پولی فینول اور ای جی سی جی اسے دیگر اقسام کی چائے کے مقابلے میں جسمانی ورم یا سوجن کی روک تھام کے لیے زیادہ موثر بناتے ہیں۔ پولی فینول جلد میں پائے جانے والے اہم جز کولیگن کا بھی تحفظ کرتا ہے جس سے بڑھتی عمر کے آثار کو کسی حد تک واپس دھکیلا جاسکتا ہے۔ اسی طرح سبز چائے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں میں بھی مدد دیت ہے جبکہ بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ ۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں خون کی شریانوں میں لوتھڑے بننے اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق جسمانی سوجن بڑھاپے اور اس سے متعلقہ امراض کا باعث بنتی ہے، لہذا سوجن پر قابو پانے والی غذا طویل اور صحت مند زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔

ہلدی

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ ورم کے خلاف بہترین اثر رکھتا ہے، جبکہ یہ میٹابولزم کی کارکردگی کو نوجوانی جیسا رکھنے میں بھی مدد دینے والا مصالحہ ہے اور ہاں یہ دماغی تنزلی سے بھی تحفظ دیتی ہے جبکہ جگر کو نقصان پہنچنے، امراض قلب اور جوڑوں کے درد کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

کیلے

کیلے میں پوٹاشیم اور میگنیشم کی بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے کیلے اچھی نیند میں مدد دیتے ہیں اور نیند کی کمی جلد بڑھاپے کی سب سے بڑی وجہ مانی جاتی ہے، اسی طرح یہ بلڈ پریشر میں کمی، اضافی وزن سے نجات، خون کی کمی کا خطرہ کم کرنے، نظام ہاضمہ بہتر بنانے، ذہنی تناﺅ میں کمی، وٹامن کی کمی دور کرنے اور جسمانی توانائی بڑھانے والا پھل بھی ہے۔

پالک یا سبز پتوں والی سبزی

روزانہ کچھ مقدار میں پالک یا کسی بھی سبز پتوں والی سبزی کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں آنے والی کمی کو روکتا ہے۔ ان سبزیوں میں وٹامن کے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

گریاں

طبی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں نٹس جیسے مونگ پھلی یا اخروٹ وغیرہ کا استعمال کسی فرد کی زندگی کو طویل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نٹس کے نتیجے میں جان لیوا امراض جیسے ذیابیطس اور کینسر کے نتیجے میں موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

سرخ شملہ مرچ

سرخ شملہ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اس یں شامل اجزاءجسم میں موجود مضر صحت اجزاء کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جس سے عمر بڑھنے سے جسمانی تنزلی کی رفتار میں کمی آتی ہے۔

انڈے

اس میں وٹامن ڈی بھی ہوتا ہے جو کہ مجموعی صحت کو بہتر اور ورم کش ہوتا ہے جبکہ یہ چربی گھلانے والے جز کولین سے بھی بھرپور غذا ہے۔ انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ چربی سے پاک مسلز بنانے میں مدد دیتے ہیں جس سے میٹابولزم کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔

کیل مہاسے کو بغیر داغ کے ختم کرنے کا لاجواب نسخہ ! پیمپلز کا دیسی علاج

جو کا دلیہ

جو کا دلیہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے کے لیے بہتر ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی سکس مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے، اسی طرح جو لوگ دلیہ کھانے کو عادت بنالیتے ہیں، ان میں فالج اور ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔

مالٹے

وٹامن سی کی موجودگی اور پانی کی مقدار، مالٹوں کو صحت کے لیے فائدہ مند بناتے ہیں۔  پانی جلد کو اندر سے نمی فراہم کرکے کیل مہاسوں سے بچاتا ہے جبکہ وٹامن سی کولیگن بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جز جلد کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور جھریوں کی روک تھام کرتا ہے۔

دہی

دہی میں معدہ کے لیے فائدہ مند بیکٹریا موجود ہوتے ہیں، ان بیکٹریا سے جسم کا حصہ بنانے سے تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح میں کمی آتی ہے۔

انار

انار جلد کو سورج سے ہونے والے نقصان سے بھی بچانے میں مددگار پھل ہے۔ انار کے مختلف حصے اکھٹے مل کر کام کرتے ہیں اور نقصان زدہ جلد کی مرمت کرکے اس میں کولیگن کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔ انار میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار سبز چائے سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انار جسمانی ورم کو کم کرتے ہیں، ہائی بلڈ شوگر لیول سے ہونے والے نقصان کی روک تھام کرتے ہیں اور ہاں آنتوں کے کینسر کے شکار افراد کو اس مرض کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسٹرابری

اسٹرابیری وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو کہ موسمی نزلہ زکام سے بچانے کے ساتھ یہ ذہنی تناﺅ سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں کی آتی ہے، جبکہ بلڈ پریشر بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔

#kam umer nazar any wali ghizain - #Kamumer Nazar aany ki liy ya fruit diet lijya

تبصرے