کمر کے درد کا علاج ورزشوں اور غذاؤں سے - Qamar ky Dard ka Ilaj Exercise aur Ghiza sa - How to Treat Back Pain at Home by exercise and diet
ویڈیو آخر میں دیکھیں۔
کمر کے درد کا علاج ورزشوں اور غذاؤں سے - Qamar ky Dard ka Ilaj Exercise aur Ghiza sa
ورزشیں- Qamar ki Exercise
1- سخت بستر میں سیدھے لیٹ کر ایک
ٹانگ کو گھٹنے کی مدد سے سینے کی طرف موڑتے ہوۓ ہاتھوں سے کھینچیں، پانچ سیکنڈ کے
لیے رکھیں پھر چھوڑ دیں۔۔ ٹانگ کو سیدھا کر لیں اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو
دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
2- بستر میں سیدھے لیٹ کر گھٹنوں کو
موڑ لیں پھر کمر کو اوپر کی طرف اٹھائیں، جتنا آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔ کچھ سیکنڈ
تک رک کر کمر کو واپس زمین میں رکھ دیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
3- سخت بستر میں سیدھے لیٹ کر دونوں
ٹانگوں کو گھٹنوں کی مدد سے سینے کی طرف موڑتے ہوۓ ہاتھوں سے کھینچیں، پانچ سیکنڈ
کے لیے رکیں پھر چھوڑ دیں۔۔ ٹانگ کو سیدھا کر لیں اور اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
4- سیدھے لیٹ کر ایک ٹانگ کو سخت
کرکے 70 زاویے تک اٹھایئں اور پانچ سیکنڈ تک روکنے کی کوشش کریں۔ پھر اپنی نارمل
پوزیشن پر آ جائیں۔ اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
5- الٹا پیٹ لیٹ کر دونوں ہاتھوں کو
کہنی سے موڑ کر بستر پر رکھ لیں۔ اب گردن کو سیدھا رکھتے ہوۓ سینے کو اوپر کی طرف
اٹھائیں دونوں ہاتھوں کی مدد سے کچھ دیر رکنے کے بعد واپس اصلی حالت میں واپس آ
جائیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دھرائیں۔
6- الٹا پیٹ لیٹ کر پہلے ایک ٹانگ
کو سیدھا اکڑا کر جتنا آسانی سے اٹھا سکتے ہیں، اتنا اٹھائیں، کچھ دیر رکنے کے بعد
واپس اصلی حالت میں واپس آ جائیں۔ اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
غذا - Qamar ka ilaj Ghaza Sy
ان غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔
چقندر کے پتے، میتھی، چنے، عام انجیر، انگور، مچھلی، پالک، لہسن،
بروکولس، بیریاں، سبز چائے، ادرک، لہسن، چیری، اخروٹ، ہلدی، زیتون کا تیل
ان کھانوں سے پرہیز کریں:
مندرجہ بالا بیماریوں کے لیے نقصان دہ غذاؤں سے پرہیز کریں:
شوگر، ریفائنڈ کربس، نمک، پراسیسڈ فوڈز، کارن آئل، الکحل، تمباکو۔
تفصیلات کے
لیے ویڈیو دیکھیں۔







تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں